ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رود کوہیوں میں نچلے سے درمیانے درجے کے سیلاب بارے الرٹ جاری

رود کوہیوں میں نچلے سے درمیانے درجے کے سیلاب بارے الرٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے صوبے کے جنوبی علاقوں، خصوصاً ڈیرہ غازی خان اور راجن پور میں رودکوہیوں (نالہ جات) میں نچلے سے درمیانے درجے کے ممکنہ سیلاب کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔

الرٹ کے مطابق آئندہ 15 گھنٹوں کے دوران ان علاقوں میں فلیش فلڈنگ (اچانک طغیانی) کی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے، جس سے ندی نالوں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بڑھنے کا خدشہ ہے۔

پی ڈی ایم اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کمشنر ڈیرہ غازی خان سمیت، ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کے ڈپٹی کمشنرز کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق متعلقہ محکموں بشمول لوکل گورنمنٹ، زراعت، آبپاشی، صحت، جنگلات، لائیو اسٹاک اور ٹرانسپورٹ کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ ریسکیو 1122 کو ممکنہ امدادی کارروائیوں کے لیے تمام تر انتظامات مکمل رکھنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایات کے تحت تمام ادارے پیشگی اقدامات کو یقینی بنائیں۔ ایمرجنسی کنٹرول رومز میں عملے کو ہائی الرٹ پر رکھا جائے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔