تحریک انصاف نے ایک اور سابق وزیراعلیٰ سمیت 22 ارکان کو پارٹی سے نکال دیا

تحریک انصاف نے ایک اور سابق وزیراعلیٰ سمیت 22 ارکان کو پارٹی سے نکال دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )نے تادیبی کارروائی کرتے ہوئے جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع سے پارٹی پالیسی سے انحراف کرنے پر 22 ارکان کو پارٹی سے نکال دیا،سیکرٹری جنرل عمر ایوب کے دستخط سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

تحریک انصاف نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، سابق ایم این اے سردار محمد خان لغاری اور سابق وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار کی بنیادی رکنیت ختم کردی ، تحریک انصاف نے جاوید اختر انصاری، فاروق اعظم ملک اور محمد اختر ملک کی بھی پارٹی پالیسی سے انحراف پر بنیادی رکنیت ختم کردی ۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی ہدایت پر سید محمد ندیم شاہ، احتشام الحق، بہاول خان عباسی، سبین گل کو بھی تحریک انصاف سے نکال دیا گیا ،میاں شفیع محمد، سید محمد اصغر شاہ، میاں طارق عبداللہ اور محمد افضل کی بھی تحریک انصاف سے بنیادی رکنیت ختم کردی گئی ۔

پی ٹی آئی کےسیکرٹری جنرل عمر ایوب نے احسن الحق، سلیم اختر، محمد ظہیر الدین خان علیزائی اور سلمان خان گدوکا کی بھی پارٹی سے بنیادی رکنیت ختم کردی ، اس کے علاوہ اکرم کانو، محی الدین سولنگی، مخدوم افکار الحسن اور راجا محمد سلیم کو بھی پارٹی سے نکال دیاگیا۔

تمام ارکان کی تحریک انصاف سے رکنیت فوری طور پر ختم کر دی گئی، تحریک انصاف نے پارٹی کا نام، عہدہ اور رکنیت کا استعمال کرنے سے روک دیا گیا ہے۔