نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں آسٹرو ٹرف کی تنصیب مکمل

 نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں آسٹرو ٹرف کی تنصیب مکمل
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی : نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں آسٹرو ٹرف کی تنصیب مکمل ہوگئی۔اسٹیڈیم میں تزین و آرائش کا کام بھی آخری مرحلےمیں داخل ہوگیا ۔

 نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں ٹرف کی تنصیب مکمل ہونے کے بعد نئے گول پوسٹ بھی ایک دو روز میں نصب کردئیے جائیں گے۔ اسٹیڈیم کے انکلوژرز کو مختلف رنگوں میں تقسیم کردیا گیا ہے جبکہ اسٹیڈیم میں سولر انرجی پینل نصب کرنے کے ساتھ ساتھ بڑے پنکھے بھی لگائے گئے ہیں ۔ہاکی اسٹیڈیم کے بیرونی حصوں کی آرائش کا کام بھی آخری مرحلےمیں ہے ۔آئندہ برس جنوری میں نیشنل ہاکی سٹیڈیم اولمپک کوالیفائنگ ایونٹ کی میزبانی کرے گاجس میں دنیا کی آٹھ ہاکی ٹیمیں پیرس اولمپکس تک رسائی حاصل کرنے کے لئے مدمقابل آئیں گی۔سپورٹس بورڈ اور پنجاب حکومت نے اسٹیڈیم کو انٹر نیشنل ہاکی فیڈریشن کے معیار کے مطابق بنادیا ہے ۔