سنگدل بیٹے نے مبینہ طور پر اپنی ہی والدہ کو قید کرلیا

سنگدل بیٹے نے مبینہ طور پر اپنی ہی والدہ کو قید کرلیا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری : اقبال ٹاؤن میں سنگدل بیٹے نےمبینہ طورپراپنی ہی والدہ کو قید کرلیا۔
مقامی رہائشیوں نے گھر میں قید خاتون کو بازیاب کرالیا ، پولیس کا کہنا تھاکہ خاتون کے جسم پر زخموں اور بیماری کے نشانات ہیں۔اہل علاقہ نے بتایا کہ معمر خاتون عرصہ دراز سے گھر میں بند تھی ،گھر سے خاتون کے کراہنے کی آوازیں آتی تھیں۔پولیس کا مزید کہنا تھا کہ معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے ۔مقامی افراد نے قانونی کارروائی کی درخواست دی ہے ۔حقائق سامنے آنے پر قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا جائے گا ۔