مانیٹرنگ ڈیسک: انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔
گزشتہ روز کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ جاری رہا اور کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ ہوا اور ڈالر 19 پیسے اضافے کے ساتھ 286 روپے 64 پیسے پر بند ہوا۔آج منگل کے روز کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی جارہی ہے اور ڈالر کی قیمت میں 39 پیسے کمی ہوئی ہے۔
انٹربینک میں ایک امریکی ڈالر کی قیمت اس وقت 286 روپے 25 پیسے ہے۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے سستا ہوکر 290 روپے 50 پیسے کا ہوگیا ہے۔