موسم گرما کی تعطیلات ختم، سندھ میں تعلیمی ادارے کھل گئے

موسم گرما کی تعطیلات ختم، سندھ میں تعلیمی ادارے کھل گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: موسم گرما کی تعطیلات ختم، سندھ بھر کے نجی و سرکاری اسکول اور کالجز 2 ماہ بعد آج سے کھل گئے۔

تعطیلات کے بعد پہلے دن تعلیمی اداروں میں طلبا کی حاضری معمول سے کم رہی،موسم گرما کی 2 ماہ کی تعطیلات کے بعد تعلیمی اداروں میں آج سے نئے تعلیمی سال کا آغاز بھی ہوا ہے۔

دوسری جانب پبلشرز اور سندھ ٹیکسٹ بُک بورڈ میں تنازع کے باعث کراچی کی مارکیٹس میں درسی کتابیں دستیاب نہیں ہیں۔

ایک پبلشر نے جنگ کو بتایا کہ رواں سال سندھ ٹیکسٹ بک بوڑد نے اچانک درسی کتب پر بار کوڈ کی شرط عائد کردی جس کی وجہ سے پبلشرز کو بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا کیو نکہ کتابوں کی چھپائی کے لئے پہلے تو ورک آڈر تاخیر سے دیا گیا پھر بعد میں بار کوڈ کی شرط بھی عائد کردی گئی جس کی وجہ سے کتابوں کی چھپائی مین تاخیر ہوئی۔