ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان ڈیفالٹ ہونے کے قریب؟ وزیر خزانہ کا اہم بیان آگیا

پاکستان ڈیفالٹ ہونے کے قریب؟ وزیر خزانہ کا اہم بیان آگیا
کیپشن: FINANCE MINISTER INTERVIEW
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے عالمی جریدے" بلوم برگ" کو انٹرویو دیتے ہوئے ملک کی معاشی صورتحال پر کہا کہ پاکستان مشکلات سے نکل گیا ہے۔
ملکی معاشی صورتحال پر بات کرتے ہوئے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ حکومت کے  سخت اقدامات سے درآمدات میں کمی آئی۔ پاکستان مشکلات سے نکل گیا ہے، ڈیفالٹ کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جولائی میں درآمدات 35 فیصد کم ہوئیں اور درآمدات میں کمی سےجاری کھاتوں کےخسارےمیں کمی آئےگی،  آئی ایم ایف پروگرام سے قرض ادائیگیوں میں آسانی ہوگی اور پاکستان بیرونی ادائیگیاں وقت پرکرے گا۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر