کامن ویلتھ گیمز: آسٹریلیا نے میڈلز کی نصف سنچری مکمل کرلی

Australian Team
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں آسٹریلیا نے میڈلز کی نصف سنچری مکمل کرلی۔

آسٹریلیا نے 52 تمغے جیت لیے، آسٹریلوی ایتھلیٹس نے 22 گولڈ، 13 سلور اور 17 برانز میڈلز جیتے۔ کامن ویلتھ گیمز میں انگلینڈ  34 میڈلز کے ساتھ دوسرے، نیوزی لینڈ 19 کے ساتھ تیسرے ، جنوبی افریقا4  جب کہ بھارت اور کینیڈ ا3 ، 3  گولڈ میڈلز جیت چکے ہیں۔

 دوسری جانب کامن ویلتھ گیمز میں بھارتی ویمنز ٹیم نے پاکستان ویمنز ٹیم کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔  کامن ویلتھ گیمز کے ویمنز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میچ میں بارش کے سبب میچ 18 ، 18 اوورز تک محدود کردیا گیا تھا۔

پاکستانی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے  18 اوورز میں 10 وکٹوں کے نقصان پر 99 رنز بنائے جواب میں بھارٹی ٹیم نے 100 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر  12 ویں اوورز میں باآسانی حاصل کرلیا۔