سابق وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل شاہ نواز کی وکالت کی ڈگری جعلی،مقدمہ درج

سابق وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل شاہ نواز کی وکالت کی ڈگری جعلی،مقدمہ درج
کیپشن: FIR against ex VC LBC
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص احمد)سابق وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل شاہ نواز اسماعیل کی وکالت کی ڈگری جعلی نکلی، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

تفصیل کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری پنجاب بارکونسل رفاقت علی نےسابق وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل شاہ نواز اسماعیل کےخلاف سول لائنز تھانے میں مقدمہ درج کروادیا ہے،پولیس نےمقدمےمیں جعل سازی اورفراڈ کی دفعات شامل کی ہیں،شاہ نوازاسمعیل پاکستان مسلم لیگ ن شاہدرہ کےچیئرمین بھی رہ چکے ہیں۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق عرصہ دراز سے سینئر وکیل بن کر متعدد الیکشن لڑنے والے شاہ نواز اسماعیل گجر کی قانون کی ڈگری ہی جعلی نہیں نکلی بلکہ معلوم ہوا ہے کہ ملزم نے صرف مڈل تک تعلیم حاصل کر رکھی ہے۔

رفاقت علی سوہل ایڈیشنل سیکرٹری پنجاب بار کونسل لاہور کی مدعیت میں تھانہ سول لائنن لاہور میں ایف آئی آر درج کر لیا گیا ہے، مقدمے میں جعل سازی کے جرم دفعات 419/420/468/471 شامل کی گئی ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer