ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیسکو نے بلوں کی تقسیم سے متعلق اہم فیصلہ کر لیا

لیسکو نے بلوں کی تقسیم سے متعلق اہم فیصلہ کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جی شاہد سپرا)لیسکو کی لاکھوں صارفین کے بلوں کی تقسیم پرائیویٹ سیکٹر کے سپرد کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا، خواہشمند کمپنیوں سے ٹینڈر کی بنیاد پر درخواستیں طلب کر لی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق لیسکوکابلوں کی تقسیم کے عمل کی نجکاری کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا۔ اس سلسلے میں پرائیویٹ سیکٹر سے کامیاب کمپنیوں کو ٹھیکہ دے دیا جائیگا،لیسکو کے ساؤتھ سرکل میں لاکھوں صارفین کو سہولت دی جائیگی۔ڈیفنس، کینٹ ،گلبرگ ، کوٹ لکھپت، کاہنہ، نشتر کالونی، کیولری، برکی میں پرائیویٹ سیکٹر سے بلوں کی تقسیم ہوگی۔لیسکو بلوں کی تقسیم کیلئےفی بل کےحساب سےادائیگی کرے گی۔صارفین کوبروقت بلوں کی ڈلیوری کے لئے فیصلہ کیا گیا۔