پتنگ بازی کے متعلق عدم برداشت کی پالیسی قائم

Kite
کیپشن: Kite
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسرار خان) پتنگ بازی کے متعلق عدم برداشت کی پالیسی قائم، پتنگ فروشی کا آن لائن کاروبار کرنیوالوں کے گرد بھی گھیرا تنگ، بیرون شہر سے پتنگیں منگوا کر مختلف علاقوں میں سپلائی کرنیوالا ڈیلر پکڑا گیا۔

تھانہ فیکٹری ایریا چوکی پنجاب سوسائٹی نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے آن لائن پتنگیں بیچنے والا ڈیلر گرفتار کرلیا، اس سلسلے میں ایس ڈی پی او ڈیفنس سرکل غلام دستگیر کا کہنا ہے کہ پتنگوں کے ہول سیل ڈیلر شوکت کو انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا۔

 مزید بتایا گیا ہے کہ ملزم کے قبضے سے 2100 پتنگیں، کیمیکل ڈور کی 15 چرخیاں اور ڈور کے 7 گولے برآمد کر کے مقدمہ درج کیا گیا ہے، گرفتار ملزم فیصل آباد سے پتنگیں منگوا کر آن لائن فروخت کرتا تھا، ملزم نے شہر کے مختلف علاقوں میں پتنگیں سپلائی کرنے کا اعتراف کرلیا

Sughra Afzal

Content Writer