شہبازشریف کی دنیا بھر کے مسلمانوں کو عیدالاضحٰی کی مبارکباد د

 شہبازشریف کی دنیا بھر کے مسلمانوں کو عیدالاضحٰی کی مبارکباد د
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ماڈل ٹاؤن (عمرا سلم) مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کی دنیا بھر کے مسلمانوں کو عیدالاضحٰی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس بار حج اور عید قربان کوروناکے ماحول میں آئی ہے، عوام مشکل صورتحال سے دوچار ہیں، اس سال عید قرباں متقاضی ہے کہ اسوہ ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے ہم مستحقین کی مدد میں کوئی کسر اٹھانہ رکھیں۔


مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف میاں شہبازشریف کا کہنا ہے کہ عید قرباں پر ہمیں مقبوضہ فلسطین، جموں وکشمیر سمیت محصور اور دنیا بھر میں مستحق مسلمانوں کو یاد رکھنا ہے، اوآئی سی اور دیگر اسلامی تنظیموں اور ممالک کو قربانی کا گوشت شام سمیت دیگر خطوں میں موجودہ مستحق مسلمانوں تک پہنچانے کا خصوصی انتظام کرنا چاہیئے، اس مبارک دن اللہ تعالی سے بخشش ومغفرت طلب کرتے ہوئے امت مسلمہ کی سربلندی، اتحاد، مسائل وامراض سے نجات اور مقبوضات کی آزادی کے لئے خصوصی دعا کی جائے۔

واضح رہے کہ لاہور سمیت پاکستان بھر میں آج عید قربان منائی جارہی ہے، ملک بھر کی طرح لاہور کے مختلف مقامات پر بھی نماز عید کے روح پرور اجتماعات ہوئے، وزیراعلیٰ پنجاب نے عید کی نماز ماڈل ٹاؤن مسجد میں ادا کی.

Shazia Bashir

Content Writer