نئی حکومت میں بلدیاتی نمائندوں کا مستقبل کیا ہوگا؟

نئی حکومت میں بلدیاتی نمائندوں کا مستقبل کیا ہوگا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد) حکومتیں بدل گئیں لیکن بلدیاتی نمائندوں کی قسمت نہ بدل سکی، ڈپٹی میئرز کو بااختیار کرنے کی شہباز شریف کابینہ کی منظور کردہ سمری کو نگران حکومت نے بھی نظر انداز کردیا۔

خبر پڑھیں۔۔پنجاب میں استعفوں کی جھڑی لگ گئی

تفصیلات کے مطابق شہر کے نو ڈپٹی میئرز کو بااختیار بنانےکی شہباز شریف کابینہ کی منظور کردہ سمری کو نگران حکومت نے بھی نظرانداز کر دیا، نگران حکومت نےایک ماہ بعد 2 جولائی کو سمری محکمہ قانون کو ارسال کردی۔ ڈپٹی میئرز کو بااختیار بنانے کی سمری نوٹیفکیشن کے لیے محکمہ قانون کے سرد خانے میں موجود ہے، ڈپٹی میئرز کو اختیارات دینے کی تجاویز لوکل کمیشن کی میٹنگ منٹس جاری ہونے کے باوجود نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوسکا،10 اپریل کو لوکل کمیشن نے تجاویز تیار کر کے سمری وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کو ارسال کی تھی۔ لوکل کمیشن نے ڈپٹی میئرز کو بارہ اختیارات تفویض کرنے کی تجاویزتیار کیں اور شہباز شریف کابینہ نے جاتے جاتے منظوری دے دی لیکن نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوسکا۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔رانا ثناء اللہ کی بڑی مشکل ٹل گئی

سابقہ پنجاب حکومت کے تشکیل کردہ لوکل کمیشن کی تجاویز کے مطابق ڈپٹی میئر زون کا انچارج ہوگا۔ 30 لاکھ تک کی ترقیاتی اسکیموں کی زون کی سطح پر ٹینڈرنگ کی جاسکے گی۔ مجوزہ منتقل کئے گئے اختیارات میں دس مرلے کے مکان کے نقشے کی منظوری، تجاوزات کا خاتمہ، ترقیاتی سکیموں کی نگرانی، ٹیکس وصولی، دکانوں کا کرایہ، غیر قانونی وال چاکنگ کی روک تھام، شہری آبادی سے مویشیوں کا انخلا، ڈینگی مہم اور میونسپل سروسز جن میں صفائی ستھرائی، نالیاں، گلیوں کی تعمیر زون کی ذمہ داری ہوگی۔

خبر پڑھیئے۔۔۔مسلم لیگ نون نے تحریک انصاف کو بڑی دھمکی دیدی

مسلم لیگ نون اورنگران حکومت کے مسلسل نظر انداز کیے جانےکے بعد  اب دیکھنا یہ ہے کہ نئی حکومت میں بلدیاتی نمائندوں کا مستقبل کیا ہوگا ، کیا ان کو اختیارات ملیں گے یا  نہیں؟

Sughra Afzal

Content Writer