سٹی 42 : وزیراعظم محمد شہباز شریف کی وفاقی وزیر برائے پاور سردار اویس احمد لغاری کی رہائش گاہ آمد، وزیراعظم نے وفاقی وزیر کی خوشدامن کے وصال پر اظہار افسوس کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت اور اہل خانہ کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے.