(24 نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ آمد،دونوں اہم شخصیات کے درمیان سیاسی امور پر تبادلہ خیال ہوا۔
پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ راجہ پرویز اشرف، نیر بخاری اور چوہدری یاسین موجود تھے۔ملاقات میں سابق وفاقی وزیر مولانا اسعد محمود بھی شریک ہوئے۔جے یو آئی ف سنیٹر کامران مرتضی بھی مولانا فضل الرحمٰن کے گھر پہنچے۔ بلاول بھٹو زرداری مولانا فضل الرحمان کی ملاقات ایک گھنٹہ تیس منٹ تک جاری رہی۔ملاقات میں سیاسی امور،ملکی صورتحال،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے الیکشن پر بات چیت ہوئی۔بعد ازاں بلاول بھٹو زرداری مولانا کی رہائش گاہ سے واپس روانہ ہوگئے۔
سینیٹر کامران مرتضیٰ نے مسکراتے ہوئے میڈیا کے تمام سوالوں کے جواب پر صرف یہ کہا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر بات ہوئی۔