ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’’نقل مافیا کو برداشت نہیں کیا جائے گا‘‘ ڈپٹی کمشنر لاہور کا امتحانی مرکزکا دورہ

’’نقل مافیا کو برداشت نہیں کیا جائے گا‘‘ ڈپٹی کمشنر لاہور کا امتحانی مرکزکا دورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  سٹی 42: ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نےامتحانی مرکز کے دورہ کے موقع پر کہا ہے کہ نقل مافیا کوبرداشت نہیں کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر لاہور نے  گورنمنٹ سکول خزانہ گیٹ میں امتحانی مرکز کا دورہ کیا ، اور  انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے کلاس رومز میں امتحانی عمل کو دیکھا.

ڈی سی لاہور نےہدایت کی کہ امتحانی عملہ اپنی ذمہ داریاں پوری دیانتداری سے ادا کرنے امتحانی عمل کو شفاف بنانے کیلئے تمام وسائل استعمال کیے جائیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ نقل مافیا کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ہمارے بچوں کا مستقبل امتحانات میں شفافیت سے وابستہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ انتظامیہ منصفانہ اور شفاف امتحانی نظام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے.

 اس موقع پر اے سی سٹی، امتحانی مرکز کا عملہ اور بورڈ کے نمائندے موقع پر موجود تھے۔