ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈالر کی قیمت میں کمی

ڈالر کی قیمت میں کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اشرف خان: انٹربینک میں آج روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی ہوگئی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں 3پیسے  کی کمی ہوئی، انٹربینک میں ڈالر 279.15 روپے سے کم ہوکر 279.12 روپے پر بند ہوا. 

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 4 پیسے سستا ہوکر  380.18 روپے کا ہوگیا ۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 2.96 روپے مہنگا ہوکر 325.63 روپے، برطانوی پاونڈ 1.51 روپے مہنگا ہوکر  373.53روپے، یو اے ای درہم 1 پیسے بڑھ کر 76.86 روپے پر پہنچ گیا۔ اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 75روپے پر ہی برقرار رہا ۔