ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہید کانسٹیبل رزاق ڈوگر کی نماز جنازہ ادا، آئی جی پنجاب،سی سی پی او لاہور کی شرکت

شہید کانسٹیبل رزاق ڈوگر کی نماز جنازہ ادا، آئی جی پنجاب،سی سی پی او لاہور کی شرکت
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک:شہید کانسٹیبل رزاق ڈوگر کی نماز جنازہ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ادا کر دی گئی۔

پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کے جسد خاکی کو سلامی پیش کی جبکہ آئی جی پنجاب نے پھول چڑھائے اور ان کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتح خوانی کی۔ آئی جی پنجاب نے شہید کے بھائی اور دو بیٹوں سے ملاقات کر کے انہیں یقین دلایا کہ پولیس کی فیملی کبھی تنہا نہیں رہے گی اور رزاق ڈوگر کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔

 اس موقع پر آئی جی پنجاب عبدالکریم، سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ، ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی سہیل ظفر چٹھہ، ڈی آئی جی سی سی ڈی، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور ذیشان رضا، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز عمران کشور، ڈی آئی جی سی سی ڈی وقار الحسن اور دیگر سینئر پولیس افسران و اہلکار موجود تھے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق شہید کانسٹیبل رزاق ڈوگر گزشتہ شب ڈاکوؤں کی فائرنگ کا نشانہ بن کر جام شہادت نوش کر گئے تھے اور انہوں نے اپنے ورثا میں ایک بیٹی اور دو بیٹے چھوڑے ہیں۔