ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پرکشش نمبروں کی قیمت میں اضافہ،لیفٹ اوور نمبرز کی دوبارہ نیلامی کافیصلہ

پرکشش نمبروں کی قیمت میں اضافہ،لیفٹ اوور نمبرز کی دوبارہ نیلامی کافیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 علی ساہی :محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے 64 پرکشش نمبروں کی بنیادی قیمتوں میں 10 گنا اضافہ کرنے کی منظوری دے دی ہے۔اس فیصلے کے تحت آن لائن نیلامی میں فروخت نہ ہونے والے نمبرز کو دوبارہ نیلامی کے ذریعے فروخت کیا جائے گا۔

ای آکشن کے مطابق 1، 3، 57، 9 جیسے نمبرز کی بنیادی قیمت ایک لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ مشہور نمبر 786 کی بنیادی قیمت 10 ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ روپے کی منظوری دی گئی۔ ڈبل نمبرز کی قیمت 7 ہزار سے بڑھا کر 50 ہزار روپے کر دی گئی جبکہ ٹرپل نمبرز کی قیمت 5 ہزار سے بڑھا کر 25 ہزار روپے کی گئی ہے۔

ای آکشن میں نیلام نہ ہونے والے 46,600 نمبرز کو دوبارہ فروخت کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے اور لیفٹ اوور نمبرز کے ریٹس بھی مختص کر دیے گئے ہیں۔ حکام کے مطابق ابتک گاڑیوں کے 10,400، موٹرسائیکلوں کے 33,300 اور کمرشل گاڑیوں کے 3,000 نمبرز لیفٹ اوور ہو چکے ہیں۔

ایکسائز حکام کے مطابق اب تک ای نیلامیوں سے 80 کروڑ سے زائد کا ریونیو حاصل کیا جا چکا ہے۔ حکومتی فیصلے کے مطابق رواں ماہ سے نئے ریٹس اور قیمتوں کے تحت عملدرآمد شروع کر دیا جائے گا تاکہ پرکشش نمبروں کی طلب اور فروخت میں شفافیت یقینی بنائی جا سکے۔