ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کینٹ ڈویژن میں ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ

کینٹ ڈویژن میں ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری:صوبائی دارالحکومت لاہور کے کینٹ ڈویژن میں ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جہاں مختلف علاقوں میں مسلح ڈاکو شہریوں کو نشانہ بنا کر فرار ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق مناواں کے علاقے میں ڈاکوؤں نے شہری علی اعجاز کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا اور 50 ہزار روپے نقدی لے کر فرار ہو گئے۔ اسی طرح ڈیفنس سی میں شہری امین سے 70 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون چھین لیا گیا۔

ہڈیارہ میں بھی ڈاکوؤں نے شہری نواز کو نشانہ بنایا اور اس سے 65 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے، جبکہ برکی میں شہری سمیع سے 50 ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا گیا۔

مزید برآں ہئیر کے علاقے میں ڈاکوؤں نے شہری الیاس کی دکان پر دھاوا بول دیا اور وہاں سے ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔

پولیس حکام کے مطابق تمام واقعات کے مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔ شہریوں نے بڑھتی ہوئی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔