ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تعلیمی نقصانات کے ازالے کے لیے پالیسیوں پر نظرثانی کی جائے گی: رانا سکندر حیات

 تعلیمی نقصانات کے ازالے کے لیے پالیسیوں پر نظرثانی کی جائے گی: رانا سکندر حیات
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض:صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے تعلیمی اداروں کے دوبارہ کھلنے پر طلبا و طالبات کو “ویلکم بیک” کا پیغام دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج سے تعلیمی سلسلہ معمول کے مطابق بحال ہو گیا ہے اور تمام تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل حسب معمول ہفتے میں 5 دن جاری رہے گا۔

وزیر تعلیم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تعلیم کے شعبے کو درپیش مشکلات اور رکاوٹوں کو مل کر عبور کیا جائے گا تاکہ طلبا کے تعلیمی مستقبل کو محفوظ بنایا جا سکے۔

رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ حالیہ تعطیلات کے باعث ہونے والے تعلیمی نقصانات کے ازالے کے لیے تعلیمی پالیسیوں پر نظرثانی کی جائے گی، جبکہ مستقبل میں ایسے نقصانات سے بچنے کے لیے نئی حکمت عملی وضع کرنے پر بھی مشاورت جاری ہے۔