سٹی 42 : سی ٹی او لاہور کے حکم پر تفریحی وتاریخی مقامات، پارکوں اور سیر گاہوں میں اضافی نفری تعینات کردی گئی ۔
سی ٹی او ڈاکٹر اطہر وحید نے ڈویژنل افسران کو انتظامات کا جائزہ لینے کا حکم دے دیا۔ جس کے بعد باغ جناح، ماڈلٹاؤن پارک، جیلانی پارک، گریٹر اقبال پارک میں اضافی نفری تعینات کردی گئی۔ سی ٹی او لاہور کے حکم پر سفاری زو، فوٹریس اسٹیڈیم، جلو پارک اور شالامار باغ میں نفری تعینات کردی گئی ۔
سی ٹی او لاہور کا کہنا ہے کہ سرکل افسران تفریحی مقامات پر ڈیوٹی مکمل رکھیں گے، ٹریفک کا بہاو برقرار رکھا جائے گا۔
دوسری جانب لاہور میں رانگ پارکنگ کے خاتمہ کیلئے پٹرولنگ افسران تعینات کردیے گئے، فورک لفٹرز اور بریک ڈاؤنز بھی موجود ہیں۔
سی ٹی او ڈاکٹر اطہر وحید کا کہنا ہے کہ پارکنگ اسٹینڈز کے علاوہ کہیں گاڑی پارک کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ شہری ڈیوٹی پر موجود وارڈنز کی ہدایت پر عمل کریں، شہریوں کو ٹریفک کا کوئی مسئلہ نہیں ہونے دیا جائے گا، کسی بھی شکایت کی صورت میں شہری ہیلپ لائن 15 پر کال کر سکتے ہیں۔