ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یروشلم میں ہزاروں افراد کا نیتن یاہو کے خلاف احتجاج، پولیس کی خٓاتون پارلیمنٹیرین سے بدتمیزی

City42, Israeli politics, Israeli hostages, Hamas terrorism aftermaths, Jerusalem protest
کیپشن: یروشلم میں آج ہزاروں شہریوں نے یرغمالیوں کی فوری واپسی کے مطالبہ کو لے کر وزیراعظم نیتن یاہو کی حکومت کے خلاف احتجاج کیا تو پولیس نے احتجاج مین شریک پارلیمنٹ کی رکن نما لازیمی کے ساتھ بدتمیزی کی۔ نما کا تعلق ڈیموکیٹس سے ہے ۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  اسرائیل میں بڑھتی سیاسی کشیدگی کے دوران یروشلم میں نیتن یاہو کی حکومت کے خلاف احتجاج ہوا جس میں اپوزیشن کی رکن پارلیمنٹ کے ساتھ پولیس نے برا سلوک کیا۔ فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ پولیس یروشلم میں حکومت مخالف مظاہرے میں اپوزیشن ایم کے کے ساتھ بدتمیزی کر رہی ہے۔

خاتون  پارلیمنٹیرین کے ساتھ پولیس کی اس بدتمیزی پر اسرائیل میں الگ سے احتجاج شروع ہو گیا ہے۔  اسرائیل میں احتجاج کرنے والوں کے ساتھ پولیس کی میل ہینڈلنگ کا پہلا واقعہ نہیں، اس واقعہ کو اس لئے زیادہ ڈسکس کیا جا رہا ہے کہ اس میں خاتون رکن کنیست بھی بد تہذیبی کا نشانہ بن گئیں۔

کنیست (پارلیمنٹ) کے رکن نما لازیمی  31 مارچ 2025 کو یروشلم میں Knesset کے قریب ایک حکومت مخالف احتجاج سے خطاب کر رہی ہیں۔ (Yonatan Sindel/Flash90)

سیکیورٹی فورسز کو کنیسیت کے باہر احتجاج کے دوران ڈیموکریٹس پارٹی کے کی ممبر کنیست نما لازیمی سے بدتمیزی کرتے ہوئے فلمایا گیا ہے۔

لوگوں کے چیخنے کے باوجود کہ وہ Knesset کی رکن ہیں، پولیس کے افسران نےنیتن یاہو کی  مخالف قانون ساز کو پکڑ لیا، کھینچا اور دھکیل دیا، اس دوران  وہ خوف سے چیخ رہی تھیں

اس فوٹیج کا جواب دیتے ہوئے، ڈیموکریٹس کے چیئر یائر گولن  کو کہنا پڑا  کہ اس واقعے سے ثابت ہوتا ہے کہ "اشتعال انگیزی میں اضافہ ہوا ہے، اور تحمل ختم ہو گیا ہے۔"

"میں ناما کو اچھی طرح جانتا ہوں۔ وہ ایک بہادر فائٹر ہے جو دباؤ یا گرفتاری کے ڈر سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔ اور نما  کی طرح، سڑکوں پر موجود لاکھوں شہری بھی باز نہیں آئیں گے۔ جو بھی یہ سوچتا ہے کہ انہیں توڑا جا سکتا ہے، وہ تاریخی غلطی کر رہا ہے،" انہوں نے ٹویٹ کیا۔

Caption کل 31 مارچ 2025 کو سرائیلی شہریوں اور سیاسی کارکنوں نے یروشلم میں بیگن ہائی وے کو بند کر دیا۔وہ لوگ غزہ   میں حماس کی قید سے یرغمالیوں کی رہائی کے مطالبے کے لیے احتجاج کر رہے ہین اور ان کا مطالبہ ہے کہ نیتن یاہو حکومت جلد ڈیل کرے۔ 

"میں نے کمشنر ڈینی لیوی کو پہلے ہی بتا دیا ہے اور میں اس کا دوبارہ اعلان کر رہا ہوں: کوئی بھی پولیس افسر جو یہ سمجھتا ہے کہ وہ شہریوں کے خلاف تشدد پر اپنا کیریئر بنائے گا - اسے دوبارہ سوچنے دیں۔ ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ذمہ دار پولیس افسران کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔"

یروشلم میں ہزاروں افراد نے حکومت کے خلاف اور غزہ میں یرغمالیوں کو واپس لانے کے معاہدے کے لیے احتجاج کیا۔ ان میں سے کچھ کا تعلق اپوزیشن کی سیاسی جماعتوں سے بھی تھا تاہم بیشتر لوگ یرغمالیوں کی رہائی کی تحریک سے تعلق رکھتے ہیں جس کا مرکزہ یرغمالیوں کے قریبی عزیز اور اب حماس کی قید سے رہا ہو کر واپس آ چکے سابق یرغمالی ہیں۔

Caption یروشلم میں31 مارچ 2025 کو   کنیست  کی عمارت کے قریباسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اور ان کی حکومت کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، یہ پروٹیسٹر یرغمالیوں کو آزاد کرنے کے لیے معاہدے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔