کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں ڈالر  سستا

کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں ڈالر  سستا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اشرف خان :  معاشی استحکام لانے کیلئے حکومتی اقدامات کا رزلٹ یا کچھ اور  کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں ڈالر  کی قدر میں کمی  واقع ہوئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں مستحکم رہا۔

  تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں ڈالر ایک پیسے کمی  کے بعد 277.94 روپے پر بند ہوا، کاروباری ہفتے کے پہلے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر280 روپے 20 پیسے پر برقرار   رہا، دیگر کرنسیوں کی بات کریں تو یورو 28 پیسے کمی سے 300 روپے 50 پیسے کا ہوگیا  ،برطانوی پاونڈ  15 پیسے مہنگا ہوکر 352.05 روپے کا ہوگیا   ،امارتی درہم 3 پیسے کمی سے 76.07 روپے کا ہوگیا ،سعودی ریال 4 پیسے کمی سے 74.30روپے کا ہوگیا۔