گورنر پنجاب کی چوہدری شجاعت کی رہائش گاہ پر آمد

گورنر پنجاب کی چوہدری شجاعت کی رہائش گاہ پر آمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: گورنر پنجاب کی مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت کی رہائشگاہ پر آمد، محمد بلیغ الرحمن نے سابق وزیراعظم سے ان کی طبیعت دریافت کی اورسیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے چوہدری شجاعت حسین کے گھر گئے اور ان سے ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی صورتحال اور ٹیکنیکل ایجوکیشن کے فروغ پر گفتگوکی گئی۔صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین بھی اس موقع پر موجود تھے۔

گورنر پنجاب نے چوہدری سالک حسین اور چوہدری شافع حسین کی وزارتیں سنبھالنے پر چوہدری شجاعت حسین کو مبارکباد دی ۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کہا کہ نوجوان ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ ٹیوٹا، سکل ڈویلپمنٹ فنڈ، نیوٹیک اور پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل جیسے ٹیکنیکل ایجوکیشن کے اداروں کا نوجوانوں کو بیرون ملک اور اندرون ملک روزگار کے مواقع فراہم کرنے میں کلیدی کردار ہے ۔

محمد بلیغ الرحمن نے چوہدری شجاعت حسین کی سیاسی سمجھ بوجھ، تجربہ اور معاملہ فہمی کی تحسین کی۔ چوہدری شجاعت حسین نے گورنر پنجاب کو احسن طریقہ سے فرائض کی انجام دہی پر مبارکباد دی۔

واضح رہے کہ  ملاقات کے فوری بعد گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین کی رہائشگاہ سے روانہ ہوگئے۔