وحدت کالونی: چور رکشے میں لگا ایل پی جی گیس سلینڈر لے اڑا 

وحدت کالونی: چور رکشے میں لگا ایل پی جی گیس سلینڈر لے اڑا 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: جرائم پیشہ عناصر بے لگام، وارداتیں کا سلسلہ کم نہ ہوسکا، لاہور کے علاقہ وحدت کالونی میں چور رکشے میں لگا ایل پی جی گیس سلینڈر لے اڑا  جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سٹی42 نے حاصل کر لی۔

چوری کی واردات اسلام سٹریٹ شاہ کمال کالونی میں شہری کاشف کے ساتھ ہوئی ہے۔سی سی ٹی وی میں میں پتلون اور ٹی شرٹ میں ملبوس ایک چور نظر آتا ہے، جو اطراف کا جائزہ لینے کے بعد بند گلی میں کھڑے آٹو رکشہ کے پاس رک جاتا ہے جس کے بعد وہ دو منٹ میں ایل پی جی گیس سلینڈر کھول کر فرار ہو جاتا ہے ۔

سی سی ٹی وی میں فرار ہوتے ہوئے ملزم کے ہاتھ میں گیس سلینڈر بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

دوسری جانب متاثرہ شہری کاشف نے اندراج مقدمہ کی درخواست تھانہ وحدت کالونی میں جمع کرا دی ہے ۔