ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہبازشریف، زرداری ، بلاول بھٹو اور فضل الرحمان کی گرفتاری کا منصوبہ

شہبازشریف، فضل الرحمان، بلاول بھٹو
کیپشن: Shehbaz Sharif, Fazal ur Rehman, Bilawal Bhutto
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: حکومت نے اپوزیشن جماعتوں کے سربراہان اورتحریک انصاف کے منحرف ارکان پرغداری کے مقدمات قائم کرنے کیلئے مشاورت شروع کردی ہے۔

تحریک انصاف کی حکومت  کی جانب سے اپوزیشن پر بیرون ملک سے فنڈنگ کلیکر حکومت گرانے کا الزام لگایا  گیا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق متحدہ اپوزیشن قائدین اورمنحرف پی ٹی آئی ارکان پرغداری کے مقدمات قائم کرنے پرمشاورت جاری ہے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن قائدین اور منحرف پی ٹی آئی ارکان پر غداری کے مقدمات قائم کیے جا سکتے ہیں اور مقدمات قائم ہوتے ہی اپوزیشن قائدین اور منحرف ارکان کو گرفتار کیا جا سکتا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق آصف زرداری، فضل الرحمان، شہباز شریف اور بلاول بھٹو کو غداری کے مقدمے میں گرفتار کیا جا سکتا ہے۔

ذرائع بتاتے ہیں کہ حکومتی قانونی ٹیم  نے غداری کے مقدمات قائم کرنے کی مخالفت کی اور حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ حکومت ایسے کسی اقدام سے گریز کرے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک رکن نےاپوزیشن رہنماؤں کی گرفتاری کے معاملے پر  ’ایبسلوٹلی ناٹ‘ بھی کہا ہے۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor