مانگا منڈی،زمین کے تنازعہ پر گولیاں چل گئیں

Manga mandi firing
کیپشن: firing file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسرار خان)لاہور کے نواحی علاقہ مانگا منڈی میں زمین کے تنازع پر فائرنگ سے دو بھائی زخمی ہو گئے  جنہیں طبی امداد کے لئے جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔
فائرنگ کا واقعہ مانگا منڈی کے باٹھ گاؤں میں پیش آیا، زمین کے تنازع پر ملزم آصف نے فائرنگ کر کے دو بھائیوں عثمان اور یونس کو زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔

زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لئے جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں ان کی حالت تسلی بخش بتائی جاتی ہے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ میں ملوث ملزم آصف اور اس کے بھائی کاشف کا زخمی ہونے والے عثمان اور یونس کے ساتھ زمین کا تنازع ہے، پہلے سے مقدمہ بازی چل رہی ہے، ملزم آصف ریکارڈ یافتہ ہے، جو کچھ عرصہ قبل جیل کاٹ کر آیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے متاثرہ شہریوں کے بیانات کی روشنی میں مختلف پہلوؤں پر تحقیقات کی جا رہی ہیں ، واقعہ میں ملوث ملزموں کی تلاش بھی جاری ہے ۔