خبر دار: کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر دکانیں سیل کرنے کا سلسلہ تیز

shops and restaurants sealed
کیپشن: commisioner lahore
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(در نایاب)کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان ان ایکشن، کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پرقذافی اسٹیڈیم کے باہر تین ریسٹورنٹس سیل کرد ئیے۔
 تفصیلات کے مطابق کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان نے سپیشل سکواڈ کے ہمراہ بٹ کڑاہی اور فضل حق ڈیرہ سمیت دیگر ریسٹورنٹس کو سیل کیا۔ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پرلبرٹی مارکیٹ میں شہزاد پرفیوم، اربن سول، شوزون، جاوا ٹوبیکو سمیت دیگر آوٹ لیٹس کو سیل کیا گیا۔کمشنر لاہور کے سپیشل سکواڈ نے گورومانگٹ روڑ پر بھی مختلف آﺅٹ لیٹس کو سیل کیا۔ کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان کا کہنا تھا کہ کوروناایس او پیز کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ،ضلعی انتظامیہ اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کا سپیشل سکواڈ ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے فیلڈ میں ہے۔
کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر بیدیاں روڈ پرقریشی فارم ہاﺅس اور باغ رحمت فارم ہاﺅس  بھی سیل کئے گئے، کمشنر لاہور نے دونوں فارم ہاﺅسز کو اپنی موجودگی میں سربمہر کرا یا۔ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے کمشنر لاہور نے شہر بھر میں چیکنگ اور بیدیاں روڈ پر ایک گھنٹے کے سیلنگ پراسیس کی خود نگرانی کی اس موقع پر ان کے ہمراہ ایڈیشنل کمشنر امان قدوائی و دیگر افسران بھی موجود تھے۔