پنجاب حکومت نے ٹیکسوں کی وصولی موخر کر دی

پنجاب حکومت نے ٹیکسوں کی وصولی موخر کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر) کاروباری طبقے کیلئے بڑی خوشخبری، حکومت پنجاب نے3ماہ کیلئے ٹیکسوں کی وصولی موخر کر دی۔

صوبے میں کورونا کے منڈلاتے سائے نے جہاں شہریوں کو متاثر کیا ہے وہیں کاروبار پر بھی منفی اثرات ڈالے ہیں، کورونا وبا سے متاثر ہونے والے ٹیکس دہندگان کو  پنجاب حکومت نے بڑا ریلیف دے دیا۔

پنجاب حکومت کے مطابق 18ارب روپے کے ٹیکسوں کی وصولی 3 ماہ کیلئے موخر کی گئی، تین ماہ بعد جب کاروباری سرگرمیاں اپنی روٹین میں آ جائیں گی تب یہ ٹیکسز وصول کیے جائیں گے۔

پنجاب حکومت کے حکم پر محکمہ بورڈ آف ریونیو نے سٹیمپ ڈیوٹی سمیت دیگر ٹیکسوں کی وصولی موخر کردی۔

دوسری جانب فیڈرل بورڈ آف ریونیو نےبھی فروری کے فیڈرل ایکسائز اور سیلز ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 12  اپریل تک توسیع کردی، ایف بی آر کے  سکینڈ سیکرٹری ان لینڈ ریونیو  آپریشنز  خالد محمود نے توسیع کا نوٹیفکیشن بھی جاری  کر دیا ۔

واضح رہےکہ دنیا بھر میں تباہی مچانے والے کورونا وائرس نے پاکستان میں بھی ڈیرے ڈال لیے،  ملک میں 225 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے سندھ میں 110،خیبرپختونخوا میں 32، پنجاب میں 30،    گلگت بلتستان میں 36 ، بلوچستان میں 10 اور اسلام آباد  میں 7  کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

نئے کیسز سامنے آنے کے بعد ملک میں مہلک وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد2006 ہو گئی، کورونا وائرس سے  مزید تین افراد موت کے منہ میں چلے گئے جس کے بعد پاکستان میں ہلاکتوں کی تعد اد 26 ہوگئی ہے۔ 

Sughra Afzal

Content Writer