ہینڈپمپ سے وینٹی لیٹر، کورونا کا جدید ٹیسٹ متعارف

ہینڈپمپ سے وینٹی لیٹر، کورونا کا جدید ٹیسٹ متعارف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: جرمنی کی یونیورسٹی میڈبرگ نےہینڈپمپ سے وینٹی لیٹر بنا لیا۔ اُدھر جرمن کمپنی نے 4 گھنٹوں میں کورونا کا نتیجہ دینا والا نیا ٹیسٹ بھی متعارف کرا دیا۔

دنیا بھر میں کوروناکے مریضوں کی وجہ سے بڑی بڑی کمپنیوں نے کام بند کر کے وینٹی لیٹر بنا رہی ہیں تاکہ دنیا بھر میں ان کی مانگ پوری کی جا سکے،  ایسے میں جرمن یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے ہینڈ پمپ سے بنا وینٹی لیٹر بنایا ہے جس کو منطوری کے لئے حکومتی اداروں کو بھجوا دیا گیا .
ماہرین کا کہنا ہے کہ جن علاقوں یا ممالک میں وینٹی لیٹرز کی کمی ہے، وہ اس ماڈل کو استعمال کر کے فوری طور پر کمی کو پورا کر سکتے ہیں کیونکہ یہ انتہائی سستا اور آسان طریقہ ہے، اس میں تمام طبی اصول بھی پورے کیے گئے ہیں.
ادھر جرمن کمپنی سٹریفنڈ نے سو فیصد نتائج دینے والا کرونا ٹیسٹ بھی بنا لیا ہے جو چار گھنٹوں کورونا کے ٹیسٹ رزلٹ دینے کی اہلیت رکھتا ہے، جرمنی حکام کا کہنا ہےکہ نئے پول ٹیسٹ سے ان کے روزانہ ٹیسٹنگ کی قابلیت میں 15 ہزار تک اضافہ ہو گا.