مصری شاہ (وسیم احمد) ٹریفک وارڈن پر تشدد کرنے والے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیا، ملزمان نے ڈبل سواری سے منع کرنے پر وارڈن پر تشدد کیا تھا۔
پولیس کے مطابق وارڈن پر تشدد کا واقعہ مصری شاہ میں پیش آیا تھا جہاں ٹریفک وارڈن انصر نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر موٹرسائیکل پر سوار محسن اور شاہد نامی افراد کو بریفنگ کے لئے روکا، ملزمان نے موٹرسائیکل سے اترتے ہی وارڈن سے گالم گلوچ شروع کر دی بعد ازاں موٹرسائیکل سوار افراد نے وارڈن کو زدو کوب کرنا شروع کر دیا۔
سی ٹی او لاہور سید حماد عابد نے نوٹس لیا اور محسن اور شاہد نامی ملزمان تھانہ مصری شاہ کے حوالے کرتے ہوئے مقدمہ درج کروادیا، محسن نامی ملزم کے خلاف تھانہ مصری شاہ میں پہلے ہی منشیات فروشی کا مقدمہ درج تھا۔