پٹرول سستا، مہنگائی میں جکڑے عوام کیلئے خوشی کا جھونکا

پٹرول سستا، مہنگائی میں جکڑے عوام کیلئے خوشی کا جھونکا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی (42 نیوز)حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کردیا۔ نئی قیمتوں کا اطلاق کردیا گیا ہے۔

سٹی 42 نیوز کے مطابق پٹرول کی قیمت میں پورے 2 روپے 7 پیسے فی لٹرجبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 2 روپے کمی کردی گئی ہے۔ لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پٹرول اب86روپے، ہائی اسپیڈڈیزل 96روپے 45پیسےلٹرملےگا۔

جب سے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی آئے ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ پٹرول کی قیمتوں میں کمی آئی ہے۔ عباسی حکومت نےعوام پرلگاتاراتنے پٹرول حملے کیے کہ اب توعوام ہرماہ کی پہلی تاریخ کوقیمت بڑھنےکے عادی سے ہوگئے تھے۔