ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب کے وکلاء کا سب سے بڑا الیکشن میلہ کل سجے گا

پنجاب کے وکلاء کا سب سے بڑا الیکشن میلہ کل سجے گا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : پنجاب کے وکلاء کا سب سے بڑا انتخابی معرکہ کل ہفتہ کو ہونے جا رہا ہے، بار کی 75 نشستوں پر کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے، ایک لاکھ32 ہزار 300 سے زائد وکلاحق رائے دہی استعمال کریں گے، لاہور ڈویژن میں 42 ہزار 415 ووٹرز ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں، جبکہ صرف لاہور کی 16 نشستوں پر 77 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا ۔ لاہور میں 31 ہزار سے زائد وکلاء اپنا ووٹ کاسٹ کریں گے۔
  پنجاب بار کونسل انتخاب کی پولنگ کیلئے احاطہ ہائیکورٹ میں 52 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں۔ عدلیہ کے جوڈیشل آفیسرز پولنگ کے دوران پریزائیڈنگ آفیسرز کے طور پر خدمات انجام دیں گے۔ پولنگ صبح 8 بج کر 30 منٹ پر شروع ہو کر شام 5 بج کر 30 منٹ پر ختم ہوگی، دورانِ پولنگ ایک گھنٹے کا وقفہ رکھا گیا ہے۔پولنگ اسٹیشنز کے اندر کسی قسم کی انتخابی مہم، نعرے بازی یا اجتماع پر مکمل پابندی ہوگی۔ فین روڈ، ٹرنر روڈ اور سپریم کورٹ رجسٹری روڈ عام ٹریفک کیلئے بند رہیں گی۔ داخلہ صرف شناختی کارڈ کیساتھ ممکن ہوگا ،جبکہ مسجد گیٹ، مال روڈ گیٹ اور ٹرنر روڈ گیٹ سے ہی انٹری دی جائے گی۔غیر وکلاء، عدالتوں کا عملہ یا عام شہریوں کو ہائیکورٹ کے احاطے میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی، اور احاطے کے اندر یا اطراف میں انتخابی کیمپ لگانے پر مکمل پابندی ہوگی۔

Ansa Awais

Content Writer