ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ میں موجودہ ججز روسٹر کے مطابق مقدمات کی سماعت کا آج آخری روز رہا۔ عدالتِ عالیہ میں پیر 3 نومبر سے نئے عدالتی روسٹر کے تحت مقدمات کی سماعت کا آغاز ہوگا، نیا عدالتی روسٹر 24 دسمبر تک جاری رہے گا۔
نئے روسٹر کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کی پرنسپل سیٹ پر چیف جسٹس عالیہ نیلم سمیت 26 ججز مقدمات سنیں گے، جبکہ 10 ڈویژن اور 26 سنگل بنچز تشکیل دیئے گئے ہیں۔نئے روسٹر کے مطابق مختلف بنچز کی تشکیل اس طرح کی گئی ہے،چیف جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس عبہر گل پر مشتمل بنچ تمام نوعیت کے کیسز کی سماعت کرے گا،جسٹس عابد عزیز شیخ اور جسٹس ملک جاوید اقبال وینس پر مشتمل بنچ ٹیکس، کمرشل اور انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کرے گا۔جسٹس شمس محمود مرزا اور جسٹس رسال حسن سید پر مشتمل بنچ انٹرا کورٹ اپیلوں سمیت دیگر مقدمات سنے گا،جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس تنویر احمد شیخ پر مشتمل بنچ انسدادِ دہشت گردی اور نیب اپیلوں کی سماعت کرے گا،جسٹس فیصل زمان اور جسٹس مزمل اختر شبیر سول اپیلوں کی سماعت کریں گے،جسٹس چوہدری محمد اقبال اور جسٹس ملک وقار حیدر اعوان انٹرا کورٹ اپیلیں سنیں گے۔
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App