ملک اشرف : محکمہ فوڈ کے ملازمین کو ریگولر نہ کرنے کا معاملہ، ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید توہینِ عدالت کیس میں پیش ، ہائیکورٹ نے کیس کو دوسرے بنچ کو منتقل کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
جسٹس احمد ندیم ارشد نے سائلہ ماریہ ظہورعلی سمیت دیگر ملازمین کی درخواست پرسماعت کی۔ درخواست گزاروں کے وکیل نے مؤقف اختیارکیا کہ عدالت نے پہلے ریگولرائزیشن کی درخواست منظور کرتے ہوئے دو ماہ میں عملدرآمد کا حکم دیا تھا، تاہم عدالتی حکم پرابھی تک عمل نہیں ہوا۔ وکیل نے بتایا کہ دو رکنی بنچ نے بھی ریگولرائزیشن کا آرڈر برقرار رکھا، مگر فوڈ اتھارٹی نے تاحال حکم پر عمل نہیں کیا۔فوڈ اتھارٹی کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ عدالتی حکم پرعملدرآمد کردیا گیا ہے۔ کمیٹی نے رپورٹ فنانس ڈیپارٹمنٹ کو منظوری کیلئے بھجوائی ہے۔ تاہم وکیل نے یہ بھی کہا کہ فنانس ڈیپارٹمنٹ کو کیس میں فریق نہیں بنایا گیا۔ درخواستگزارکے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ "فنانس ڈیپارٹمنٹ کا کوئی رول نہیں، وہ عدالت کے حکم کیخلاف نہیں جاسکتے۔عدالت نے مشورہ دیا کہ درخواست واپس لے لی جائے یاعدالت اس پرمناسب حکم جاری کرے گی۔عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد کیس کو کسی دوسرے بنچ کے سپرد کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App