ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکی ریاست الاسکا میں5.7 شدت کا زلزلہ، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

امریکی ریاست الاسکا میں5.7 شدت کا زلزلہ، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )امریکی ریاست الاسکا زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھا، خبر ایجنسیوں کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر بتائی جا رہی ہے۔

 امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق گزشتہ روز آنے والے زلزلے کا مرکزالاسکا کے جنوبی ساحلی علاقے کے قریب تھا، جہاں شہریوں نے شدید جھٹکے محسوس کیے، خوف کے باعث لوگ گھروں اورعمارتوں سے باہر نکل آئے۔

 مقامی حکام کے مطابق اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

 ریسکیو اور ایمرجنسی ٹیموں کو الرٹ کر دیا گیا ہے جبکہ حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر ساحلی علاقوں کی طرف رخ نہ کریں اور کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر مقامی انتظامیہ سے رابطہ کریں۔