ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈیڈ لائن کا کل آخری دن, 2 نومبر سےغیر قانونی غیر ملکیوں کیخلاف بڑے آپریشن کا آغاز ہوگا، وزیر داخلہ

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی : وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی ڈیڈ لائن کا کل تک آخری دن، دو نومبر سے ان غیر قانونی غیر ملکیوں کیخلاف بڑے آپریشن کا آغاز ہو گا ۔ 

تفصیلات کے مطابق  سرفراز بگٹی نے ویڈیو بیان دیتے ہوئے کہا کہ رضاکارانہ طور پر اپنے ملکوں کو واپس جانے والے خاندانوں کو ہم سراہتے ہیں۔  رضاکارانہ واپس جانے والوں کیلئے کل کا دن بھی ہے۔ 2 نومبر سے ان غیر قانونی غیر ملکیوں کیخلاف بڑے آپریشن کا آغاز ہو گا، یہ آپریشن طویل اور مرحلہ وار ہو گا۔ 

انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے جس نے اتنے بڑے پیمانے پر مہاجرین کو اتنے لمبے عرصے تک مہمان نوازی کی۔ افغان مہاجرین اب بھی ہمارے پلان اے کا حصہ نہیں ہے۔ پاکستان سے وہ وہ لوگ بے دخل ہوں گے جن کے پاس کوئی قانونی دستاویز نہیں ہے۔ وہ لوگ اپنے اپنے ممالک کو ڈی پورٹ ہوں گے اور ان کو ہولڈنگ سنٹرز میں بھجوایا جائے گا 2 نومبر  سے ان افراد کو پہلے ہولڈنگ سنٹر بھجوایا جائے گا۔ 

 وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ دو تین دنوں تک ہولڈنگ سنٹرز میں ان لوگوں کو رکھا جائے گا جہاں انہیں کھانا اور رہائش میڈیکل کی سہولت دی جائے گی، اس کے بعد انہیں ہماری مرضی کے بارڈر سے ڈی پورٹ کریں گے۔ ان افراد کو چمن ،نوشکی ،طورخم یا کس بارڈر سے ڈی پورٹ کرنا ہے یہ ریاست کی مرضی سے ہو گا۔ ہم نے دیکھنا ہے اپنی سہولت، سیکیورٹی اور اس کے مطابق انہیں ڈی پورٹ کا فیصلہ کرنا ہے۔