شیخ رشید کو چپیڑیں ماری گئیں اور سیل میں چوہے چھوڑے گئے، سردار لطیف کھوسہ

 شیخ رشید کو چپیڑیں ماری گئیں اور سیل میں چوہے چھوڑے گئے، سردار لطیف کھوسہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سینئر قانون دان سردار لطیف کھوسہ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہےکہ شیخ رشید کو چپیڑیں ماری گئیں اور سیل میں چوہے چھوڑے گئے۔

لاہور میں سپریم کورٹ رجسٹری کے باہر میڈیا سے گفتگو میں لطیف کھوسہ نے لاپتا ہونے کے دوران شیخ رشید پر تشدد کیے جانے کا الزام عائد کیا۔

لطیف کھوسہ نے کہا کہ شیخ رشید کیا بتائے کہ مجھے چپیڑیں ماری گئیں اور منہ پر کپڑا ڈالا گیا، شیخ رشید کے سیل میں چوہے چھوڑے گئے اور وہاں پر مکھیاں بھی تھیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو سائفر کیس میں جیل میں نہیں رکھا جاسکتا اور آئین پاکستانی شہریوں کو بنیادی حقوق فراہم کرتا ہے۔