فلم ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ نے بھارتی فلموں کو پچھاڑ دیا

فلم ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ نے بھارتی فلموں کو پچھاڑ دیا
کیپشن: The Legend of Maula Jatt
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)فلم ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ نے نیا ریکارڈ قائم کر کے بھارتی بلاک بسٹر فلموں کو مات دے دی۔ 

پاکستان کی سپر ہٹ بلاک بسٹر فلم ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ کو ابھی تک دنیا بھر سے مجموعی طور پر 133 کروڑ روپے کی آمدنی ہوئی ہے اور اس کے ساتھ یہ فلم ابھی تک سرفہرست ہے۔ فلم مولا جٹ پاکستان میں 40 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کر چکی ہے۔ 

فلم ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ نے جہاں اتنا بزنس کیا ہے وہیں بھارت کی بلاک بسٹر فلم ’آرآرآر‘ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ فلم ’آرآرآر‘ کی مجموعی عالمی آمدنی 25 کروڑ 12 لاکھ ہے، جس کے مقابلے میں ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ نے 17 دن میں 25 کروڑ 31 لاکھ روپے سے زائد کما کر اسے پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ 

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس فلم نے برطانیہ میں باکس آفس پر صرف ایک دن میں ایک کروڑ روپے سے زائد کما کر ایک نیا ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔ پاکستانی فلم مولا جٹ کی نمائش ابھی تک جاری ہے۔