(ویب ڈیسک)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ اور افغانستان کے خلاف شاندار چھکوں کی بدولت گرین شرٹس کو یادگار فتح دلوانے والے آصف علی کا کہنا ہے کہ وہ افغانستان سے فتح والی رات کو رو پڑے تھے۔
پی سی بی کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری ویڈیو بیان میں آصف علی کا کہنا تھا کہ افغانستان سے فتح کے بعد روپڑا تھا، اس رات میں سوچ رہا تھا کہ ہم کتنے خوش قسمت ہیں کہ پاکستان کی عوام ہماری وجہ سے خوش ہے، ان حالات میں ہم نے عوام کو بہت بڑی خوشی دی ہے۔
آصف علی کا کہنا تھا کہ مجھے اصل خوشی تب ہوگی جب ان شاء اللہ ہم ورلڈ کپ جیتیں گے اور اس وقت میں اپنی خوشی آپ لوگوں کو ظاہر کرواؤں گا۔ آصف علی نے شاداب خان کے ساتھ بیٹنگ کے دوران سنگل نہ لینے کی وجہ بھی بتائی۔
آصف علی کا کہنا تھا کہ سب کو پتا ہے کہ میں نے جان بوجھ کر سنگل نہیں لیا تھا، شاداب نے مجھ سے دو مرتبہ پوچھا کہ میں نے سنگل کیوں نہیں لیا لیکن میں نے بہانہ بنا دیا کہ بولر میرے سامنے آگیا تھا لہٰذا بال کا پتا نہیں چلا۔
انہوں نے اپنے بیان میں پاکستانی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کی تعریف کرتے ہوئےکہا کہ وہ قومی ٹیم کے لیے پچھلے 2 ،3 سالوں سے کھیل رہے ہیں لیکن جو چیز اب ٹیم میں دکھائی دیتی ہے وہ پہلے اتنی نہیں تھی۔
آصف علی کا مزید کہناتھا کہ اب ٹیم میں سارے لڑکے ایک دوسرے کی پرفارمنس سے خوش ہوتے ہیں، سینئر جونیئر کے ساتھ اچھے ہیں اور جونیئر سینئر کو عزت دیتے ہیں۔
Last night's hero with those four STUNNING 6s @AasifAli2018 reviews the innings and tells us about his passion for Pakistan and team's fans.#WeHaveWeWill#T20WorldCup pic.twitter.com/wtH759b2c7
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 30, 2021