ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیشنل بینک آف پاکستان کے سرور پر سائبر حملہ

National Bank
کیپشن: National Bank
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) نیشنل بینک آف پاکستان کے سرور پر سائبر حملے سے صارفین کو خدمات کی فراہمی معطل ہو گئی۔

نیشنل بینک آف پاکستان کے حکام مطابق 29 اکتوبر کی رات اور 30 اکتوبر کی صبح کے درمیان نیشنل بینک کے سرور پر سائبر حملہ کیا گیا، سائبر حملے سے بینک خدمات کا سلسلہ جزوی طور پر متاثر ہوا، متاثرہ سسٹم کو بروقت الگ کر دیا گیا، سائبر حملے میں بینک کو کسی قسم کے ڈیٹا یا مالیاتی نقصان کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ 

ترجمان نیشنل بینک کا کہنا ہےکہ سائبر حملے کے تدارک اور سسٹم کی مکمل درستگی کے لیے دستیاب وسائل اور ملکی و غیر ملکی ماہرین کی خدمات بروئے کار لائی جا رہی ہیں,  فی الحال صارفین کو خدمات کی فراہمی معطل ہے، پیر کی صبح سے بنیادی بینکنگ خدمات کی بحالی متوقع ہے

Sughra Afzal

Content Writer