انسپکٹرز کی تعیناتیاں، سی سی پی او نے فہرستیں جاری کردیں

Sub Inspectors Promotion
کیپشن: Sub Inspectors Promotion
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لوئر مال (علی ساہی) لاہور سے ترقی پانے والے 127 انسپکٹرز کی ریجنز میں تعیناتیوں کیلئے سی سی پی او لاہورنے فہرستیں جاری کردیں، رواں ماہ لاہور سمیت پنجاب بھرسے 368 سب انسپکٹرز کو ترقی دی گئی تھی، جن کو،جلد ریجنز الاٹ کردی جائیں گی۔

سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پانیوالے 127 کی فہرست جاری کردی، ترقی پانیوالے انسپکٹرز کے نام پولیس گزٹ میں شامل کیے جائیں، لاہور سمیت پنجاب بھرمیں ترقی پانیوالے 368 انسپکٹرز کی فہرستیں موصول ہونے کے بعد ریجنز میں بھجوایا جائے گا، ترقی پانے والوں کی تاریخ ترقی جوائننگ کے دن سے تصور کی جائے گی۔

انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پانے والوں میں انسپکٹر ماجد بشیر، عاطف ذوالفقار، حسنین فاروق، یاسر عباس، رانا مظہر حسین، ندیم عباس بھٹی، قلب عباس، تہذیب الحسن، وقار بخاری، امتیاز حسین شاہ، شوکت علی ، ارشاد علی، بشیر احمد، رفیع اللہ، عابد علی، قیصر عزیز، عاصم جہانگیر، حمزہ نواز بھٹی ، اشتیاق احمد، آصف ذوالفقار، شہزاد حسن،محمد جمیل، عرفان لیاقت، سید علی عباس، جابر عباس، محمد اسلم ، شکیل خورشید، ذوالفقار علی، فضا عظم، عاصمہ رشید، تیمور ملک، محمد نواز، غلام عباس، محمد ریاض، اسلام گجراور نیر نثارسمیت دیگر شامل ہیں، انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پانے والوں کو جلد ہی نئی جگہوں پر تعیناتیاں دی جائیں گی ۔

Sughra Afzal

Content Writer