وزیر اعظم عمران خان کا اہلیہ بشریٰ بی بی بارے انکشاف

وزیر اعظم عمران خان کا اہلیہ بشریٰ بی بی بارے انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وزیر اعظم عمران خان اپنی اہلیہ بشری ٰ بی بی کو بہت اہمیت دیتے ہیں،ان کے بارے میں اپوزیشن یا کسی کی طرف سے کوئی بات برداشت نہیں کرتے۔وہ اپنی کی اہلیہ کے بارے میڈیا میں اظہار خیال کرتے رہتے ہیں۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہےکہ ان کی اہلیہ ان کی دوست ہیں اور وہ نہ ہوتیں تو ان کا بچاؤ نہیں ہو سکتا تھا۔


جرمن جریدے دیر شپیگل کو دیے گئے انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ صرف ایک احمق اپنی بیوی کے ساتھ ہر معاملے پر بات نہیں کرتا ہے۔


انہوں نے کہا کہ وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ ہر معاملے پر تبادلہ خیال کرتے ہیں اور  حکومت میں جو مشکلات پیش آتی ہیں ان پر بھی اہلیہ سے بات کرتے ہیں۔  ان کی اہلیہ ان کی دوست اور ساتھی ہیں اور وہ نہ ہوتیں تو میرا بچاؤ نہیں ہو سکتا تھا۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ پاکستان کی تقریباً آدھی سے زیادہ آبادی یومیہ اجرات پر کام کرتی ہے، غریب عوام کی پریشانی کو دیکھتے ہوئے ملک میں کورونا اسمارٹ لاک ڈاؤن کیا، ہم نے زیادہ متاثرہ علاقوں کا لاک ڈاؤن کیا۔ کورونا کے دوران ہم نے زرعی شعبے کو بندنہیں کیا اور جلد ہی تعمیرات کے شعبے کوکھولا، ملک میں ایک ہفتے کے دوران تقریباً 2 لاکھ کے قریب کورونا ٹیسٹ کیے جاتے ہیں، امید ہے ہم کورونا کی دوسری لہرسے بھی کامیابی سے نکل جائیں گے۔


امریکی صدارتی انتخاب کے حوالے سے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جوبائیڈن امریکی پولز میں سرفہرست ہیں لیکن ٹرمپ بھی غیر معمولی سیاست دان ہیں۔نائن الیون کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ نائن الیون میں پاکستان کا کوئی کردار نہیں تھا اور نائن الیون کے بعد ہمیں اپنی فوج کو جنگ میں نہیں جھونکنا چاہیے تھا۔ نائن الیون کے بعد امریکا نے پاکستان پر دباؤ ڈالا اور پرویز مشرف دباؤ برداشت نہ کرسکا، دوسروں کی جنگ میں شامل ہونے کی میں نے شروع دن سے مخالفت کی۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer