سموگ کے خاتمے کیلئے پنجاب پولیس بھی متحرک

سموگ کے خاتمے کیلئے پنجاب پولیس بھی متحرک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی ساہی ) آئی جی پنجاب نے محکمہ ماحولیات کے ساتھ ملکر بھٹوں کو بند کروانے اور آلودگی پھیلانے والی گاڑیوں کے ساتھ مشترکہ آپریشنز اور کارروائیاں کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔

آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز نے پولیس کو محکمہ ماحولیات کی ٹیموں کا ساتھ دینے کا حکم دیا ہے۔ تمام آر پی اوز، ڈی پی اوز کو بھٹے بند کروانے کیلئے مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔ آئی جی پنجاب نے محکمہ ماحولیات کے مراسلے کے بعد سموگ پھیلانے والے بھٹوں کو بند کروا کر7 روزمیں رپورٹ بھی پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ ماحولیات کی نشاندہی پر بھٹوں کو بند کروائیں جبکہ ماحول کو صاف ستھرا بنانے کے لیے فیکٹریاں اور گاڑیوں کے خلاف خصوصی مہم کا حصہ بنیں۔