مریم نواز کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا

مریم نواز کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: چودھری شوگرملزکیس میں مریم نواز کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے جو کل سنایا جائے گا۔
دوران سماعت نیب وکیل نے کہا کہ نیب صرف کمپنیز نہیں مشکوک ٹرانزیکشنز کی بھی تحقیقات کر رہا ہے۔ ایس ای سی پی منی لانڈرنگ کیخلاف تحقیقات نہیں کر سکتا۔ ایس ای سی پی کے پاس شوگر ملز کیخلاف کوئی شکایت نہیں تھی۔  وکیل نیب کا کہنا تھا کہ امجد پرویز ایڈووکیٹ نے کہا ہے مریم نواز ایک خاتون ہیں۔ جسٹس علی باقر نے استفسار کیا کہ کیا آپ انکار کر سکتے ہیں؟ جس پر کمرہ عدالت میں قہقہ لگ گیا۔
اعظم نذیر تارڑ ایڈووکیٹ نے کہا کہ یہ صرف انفارمیشن دی تھی۔ وکیل نیب نے جواباً کہا کہ نہیں آپ نے خاتون ہونے پر زور دیا تھا۔ فریال تالپور کی خاتون ہونے کی بنیاد پر رہائی کی درخواست مسترد ہوئی۔ تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ 230ملین روپے مریم اور یوسف عباس کے اکاؤنٹس میں منتقل ہوئے۔ مریم نے اس رقم کی کوئی وضاحت پیش نہیں کی۔ فیصل میمن نے رقم دبئی سے بھیجی۔ چودھری شوگر ملز منی لانڈرنگ کیلئے استعمال ہوئی۔

Shazia Bashir

Content Writer