گورنر ہاؤس میں عام شہریوں کے داخلے پرٹکٹ لگانے کا فیصلہ

 گورنر ہاؤس میں عام شہریوں کے داخلے پرٹکٹ لگانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے: گورنر ہاوس بھی اب پیسے کمائے گا، گورنر ہاؤس میں عام شہریوں کے داخلے پرٹکٹ لگانے کا فیصلہ، گورنر ہاؤس میں داخل ہونے کیلئے عام شہری 20 روپے کا ٹکٹ خریدے گا، دلہن کے فوٹو شوٹ کیلئے پچاس ہزار روپے مقررکرنےکی تجویزبھی شامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے وزیراعظم کے ساتھ مشاورت کے بعد گورنر ہاوس کھولنے اور پرائیویٹ سیکٹر کو دینے کا فیصلہ کیا، جس پر پنجاب حکومت نے اپنی سفارشات تیار کرلی ہیں۔ہفتہ اوراتوارکو20 روپے کا ٹکٹ خریدنے کے بعد عام شہری گورنر ہاؤس میں داخل ہوسکے گا، گورنر ہاوس میں پرائیویٹ تقریبات منعقد کرنے کی سفارشات بھی تیار کرلی گئی ہیں،  گورنر ہاؤس کے گائیڈڈ ٹور کیلئے 2 ہزار اور غیر ملکیوں کیلئے6 ہزارفیس مقرر کرنے کی تجویز ہے۔

گائیڈڈ ٹور میں چائے کافی ہوگی اور طلبا سمیت سینئر سٹیزن کیلئے پچاس فیصد رعایت ہوگی، کا رپوریٹ فنکشن کیلئے 5 لاکھ سے 10 لاکھ روپے فیس مقرر کرنے کی تجویزہے، دربار ہال میں عام تقریبات کیلئےدو گھنٹوں کا 1 لاکھ روپے مقرر کرنے کی تجویز تیار کی گئی، دلہن کے فوٹو شوٹ کیلئے 50 ہزار جبکہ دلہا کے شوٹ کی رقم الگ ہوگی۔

 کمرشل شوٹ کیلئے 10 لاکھ سے پچاس لاکھ روپے مقرر کرنے کی تجویز تیار کی گئی ہے، گورنر ہاؤس عام شہریوں کیلئے ہفتہ اتوار جبکہ دیگر تقریبات ہفتہ میں چھ دن تک منعقد کیں جاسکیں گی۔

 دوسری جانب حکام کے مطابق تجاویز کے حتمی منظوری گورنر پنجاب چودھر ی محمد سرور دیں گے۔

Shazia Bashir

Content Writer