ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان کی صحت سے متعلق ہمیں اور پوری قوم کو تشویش ہے: سہیل آفریدی

عمران خان کی صحت سے متعلق ہمیں اور پوری قوم کو تشویش ہے: سہیل آفریدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی نے کہا ہے کہ نہ ہمیں کوئی توڑ سکتا ہے اور نہ ہی عمران خان کے نظریے سے پیچھے ہٹا سکتا ہے۔ 

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی نے پارلیمانی پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پروپیگنڈے کے باوجود ایم پی ایز کی اجلاس میں شرکت اتحاد کا واضح ثبوت ہے، اجلاس میں شرکت پر اراکین اسمبلی کو خوش آمدید کہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مخالفین نے بھرپور کوشش کی ہمارے مابین توڑ پیدا کریں مگر کثیر تعداد میں آپکی شرکت ان کے منہ پر تھپڑ ہے۔

سہیل خان آفریدی نے کہا کہ آج کے اجلاس کا ایجنڈا عمران خان کی صحت اور آئندہ مالی سال کے بجٹ پر پارلیمنٹیرینز کو اعتماد میں لینا ہے, عمران خان سے ملاقات نہیں ہونے دی جا رہی، انکی صحت سے متعلق ہمیں اور پوری قوم کو تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے مطالبہ کرنا ہے کہ عمران خان کا فیملی کی موجودگی میں انکی مرضی کے ڈاکٹرز اور اسپتال میں علاج کرایا جائے۔ 

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ اگلے سال کا بجٹ عوام دوست بجٹ ہوگا، ترقیاتی منصوبوں میں عمران خان کے وژن کی عکاسی ہوگی, عمران خان کے وژن کے مطابق ہم انسانوں پر سرمایہ کاری کر رہے ہیں، اگلے سال کے بجٹ میں عوامی فلاح کے وہ منصوبے شامل ہوں گے جو پہلے کبھی نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے صوبے کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا  جا رہا ہے، صوبے پر گیس اور گندم بند کی گئی۔ رواں سال ضم اضلاع کے 12 ارب روپے وفاقی حکومت نے کاٹ لیے ہیں، صوبے کے 4500 ارب روپے سے زائد وفاق کے ذمے بقایا ہیں۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ صوبے کے حقوق کے حصول کے لیے دیگر جماعتوں کو بھی ساتھ ملا کر جدوجہد کر رہے ہیں، یہ خیبرپختونخوا کے عوام  کے وسائل و حقوق ہیں ،ہم نے ان کے حصول کے لیے مشترکہ آواز اُٹھانی ہے. 

سپیکر صوبائی اسمبلی، کابینہ اراکین اور اراکین صوبائی اسمبلی اجلاس میں شریک ہوئے۔