(سٹی42) گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، بین الصوبائی تعاون اور گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی سے متعلق مختلف معاملات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
اس موقع پر گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کو گلگت بلتستان کی سرزمین پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان قدرتی وسائل، سیاحت اور ترقی کے وسیع مواقع کا حامل خطہ ہے، تاہم خطے کی مزید ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے دیگر صوبوں خصوصاً پنجاب حکومت کے تعاون کی ضرورت ہے۔
گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا کہ تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر، ٹیکنیکل ٹریننگ اور دیگر ترقیاتی شعبوں میں پنجاب حکومت کے تجربات اور تعاون سے گلگت بلتستان کے عوام کو فائدہ پہنچ سکتا ہے۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے، عوامی رابطوں کو مضبوط بنانے اور ترقیاتی شعبوں میں مشترکہ اقدامات کے عزم کا اظہار کیا۔
آخر میں گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے امید ظاہر کی کہ پنجاب اور گلگت بلتستان کے درمیان تعاون کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، جو خطے کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کریں گے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App