ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی میں اختلاف،لفظی جنگ شروع،سہیل آفریدی اور علی امین گنڈاپور آمنے سامنے

پی ٹی آئی میں اختلاف،لفظی جنگ شروع،سہیل آفریدی اور علی امین گنڈاپور آمنے سامنے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا میں اختلاف کا معاملہ سنگین ہو گیا, پی ٹی آئی پارلیمانی گروپ کے واٹس ایپ گروپ میں وزیراعلی سہیل آفریدی اور سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور میں لفظی جنگ شروع ہو گئی۔

 تفصیلا ت کے مطابق پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کے گروپ میں وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی کے میسج پر علی امین گنڈاپور نے جواب دیا، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے پارلیمانی گروپ میں کہا تھا کہ کچھ عناصر پارٹی کے اندر اور باہر حکومت کو کمزور کررہے ہیں، جس پر علی امین گنڈاپور نے جواب دیا کہ تم نام کیوں نہیں لیتے ’’اس کا، اس کی ‘‘ ڈائیلاگ کیوں مارتے ہو۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ وزیراعلیٰ صاحب غداری اور وفاداری کے سرٹیفیکٹ بانٹںے کی اتھارٹی آپ نہیں، عمران خان کے ساتھ کون ہے اور کون نہیں باتوں سے نہیں عمل سے ثابت کریں۔ 

 انہوں نے کہا کہ فیصلوں کا اختیار صرف عمران خان کے پاس ہے، چھپ چھپ کر ملاقاتیں آپ کرتے ہیں اور اس طرح کے خطاب کسی اور کو دے رہے ہیں۔ علی امین گنڈاپور نے وزیراعلیٰ سے کہا کہ جو ذمہ داریاں دی گئی ہیں ان پر فوکس کریں، عمران خان کے علاوہ ہم کسی اور کو نہیں مانتے۔